مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ: میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ: میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ہرا کر ...
مڈل ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ: میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکن باکر کانیلو الواریز نے عامر خان کو ناک آﺅٹ کر دیا ۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے باکسنگ کے بڑے مقابلے میں کانیلوالواریز نے پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کو ناک آﺅٹ کردیا۔

دونوں باکسرز میں مقابلہ چھٹے راﺅنڈ تک جاری رہا اور چھٹے راﺅنڈ میں عامر خان کانیلو الواریز کا مکہ برداشت نہ کر سکے اور  زور دار پنچھ پڑنے پر عامر خان چاروں شانے چت ہو گئے۔ یاد رہے کہ میکسیکن باکسر کانیلو الواریز کوابھی تک 47 مقابلوں میں صرف ایک شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔

عام خان نے میچ سے پہلے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا تھا کہ میکسیکن کھلاڑی پھرتی اور طاقت میں ان سے زیادہ ہیں مگر وہ  اپنی  مہارت سے انہیں شکست دینے کی کوشش کریں گے ۔ تاہم آج ناک آئوٹ ہونے کے بعد عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ جیتنے کی پوری کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے جس پر انہیں بے حد افسوس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقابلہ بہت سخت تھا اورانکار کرنا ناممکن تھا تاہم  انہوں نے اس کیلئے پوری تیاری کر رکھی تھی مگر ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ۔عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ لائٹ ویٹ مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں