سیکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں کارروائی ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمدکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران رہائشی کمپاونڈ میں بڑی تعداد میں زیر زمین دفن کیاگیااسلحہ بر آمد کر لیا جس میں رائفلز،کارتوس اور5راکٹ گولے بھی شامل ہیں ، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر آمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

