وہ ملک جس کے شہریوں کو اب انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے پہلے ڈاکخانے جانا پڑے گا کیونکہ۔۔۔

وہ ملک جس کے شہریوں کو اب انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے پہلے ڈاکخانے جانا پڑے ...
وہ ملک جس کے شہریوں کو اب انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے پہلے ڈاکخانے جانا پڑے گا کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لیے ایک نیا قانون لاگو کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب جو شخص بھی انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنا چاہے گا اسے پہلے ڈاکخانے جا کر رجسٹریشن کروانی ہو گی تاکہ حکام کو اس کی اصل عمر کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ برطانوی حکومت نے یہ قانون کم عمر لوگوں کو فحش فلموں سے دور رکھنے کے لیے اٹھایا ہے اور اسے شاہی منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے۔

وہ ملک جس کے شہریوں کو اب انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے پہلے ڈاکخانے جانا پڑے گا کیونکہ۔۔۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لوگ ڈاکخانے کے ساتھ ساتھ موبائل فون آپریٹرزیا ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز کے پاس بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رواں ہفتے میں برطانوی حکومت یہ دوسرا انتہائی سخت اور متنازعہ قانون متعارف کروا چکی ہے۔ ہفتے کے آغاز پر اس نے انٹرنیٹ پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک قانون لاگو کیا ہے جس کے تحت مجرموں کو اب 10سال سے زائد قید کی سزا دی جا سکے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -