دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ٹیکسی ڈرائیور جس کی گاڑی میں سفر کرنے کیلئے شہری میلوں پیدل چلنے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں

دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ٹیکسی ڈرائیور جس کی گاڑی میں سفر کرنے کیلئے شہری ...
دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ٹیکسی ڈرائیور جس کی گاڑی میں سفر کرنے کیلئے شہری میلوں پیدل چلنے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں

  

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن )27سالہ جوئس ٹیڈو کو اوبر کی سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دیدیا ہے ،جس کے ساتھ مسافر ٹریفک جیم مین پھنسنے پر پریشان نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ وقت گزارنے اور باتیں کرنے سے خوشی محسوس کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 24سالہ ٹیڈو کا تعلق فلپائنز کے شہر منیلا سے ہے جو کہ فارماسوٹیکل کمپنی میں میڈیکل ریپ کی نوکری کرتی تھی لیکن اس نے اپنی یہ نوکری ترک کے ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا اور وہ آج سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دے دی گئی ہے ۔اس کا کہناہے کہ بہت سارے مسافر صرف اسے دیکھنے کیلئے ہی ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں ۔

جوئس نے سائیکالوجی میں گریجوایشن کر رکھی ہے لیکن اتنی زیاد ہ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روز مرہ کی روٹین کو ترک کرتے ہوئے ڈرائیونگ کافیصلہ کیا ۔جوئس اتنی زیادہ خوبصورت ہیں کہ مسافر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ تصاویر بھی بناتے ہیں لیکن جوئس کہتی ہیں اس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ اسے اس سے خوشی بھی محسوس ہوتی ہے ۔کچھ لوگو ںنے جوئس کے ساتھ تصاویر شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔

جوئس کا کہناہے کہ وہ دن میں 12گھنٹے کام کرتی ہے اور عام طور پر مسافر مرد ہی ہوتے ہیں جب وہ اوبر کیلئے ریکویسٹ کرتے ہیں اور میں انہیں لینے پہنچ جاتی ہوں تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔جب میرے دوست نے بتایا کہ او بر سے کتنی کمائی کرتاہے تو میں بہت حیران ہوئی اور میں نے بھی یہی کام کرنے کافیصلہ کیا ۔

جوئس کا کہناتھاکہ بہت سے نوجوان مجھ سے میرا رابطہ نمبر مانگتے ہیں لیکن میں انہیں صرف مسکراتے ہوئے منع کر دیتی ہوں ،میں نے کبھی بھی کسی مرد سے دوستی نہیں کی کیونکہ یہاں پر ٹیکسی چلانے کے قوانین بہت سخت ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -