بغیر جرابوں کے جوتے پہننے کی عادت ہے تو انہیں بدبودار بننے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ آسان ترین طریقہ آپ بھی جانئے

بغیر جرابوں کے جوتے پہننے کی عادت ہے تو انہیں بدبودار بننے سے کیسے روک سکتے ...
بغیر جرابوں کے جوتے پہننے کی عادت ہے تو انہیں بدبودار بننے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ آسان ترین طریقہ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک) گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہم جوتوں کے ساتھ جرابیں پہننے سے احترازکرتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے پاﺅں سے بدبوبھی آنے لگتی ہے۔ ہمارے گرد موجود لوگ اس ناگوار بدبو کی وجہ سے ہم سے اجتناب بھی کرتے ہیں اور ہم شرمندہ ہوجاتے ہیں۔ آئیے آپکوچند ایسی باتیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ پاﺅں سے آنے والی بدبو سے بچ سکتے ہیں۔
اچھی طرح دھوئیں
جب بھی جوتے پہننے لگیں تو اپنی پاﺅں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ ہمارے پاﺅں پر موجود بیکٹیریا جوتا پہننے سے دوگنے ہونے لگتے ہیں لیکن اگر پاﺅں کو دھویاجائے تو یہ جراثیم کم ہوں گے اور بو بھی نہیں آئے گی۔
ایک ہی جوتے مسلسل دو دن نہ پہنیں
اگر آپ کو کوئی جوتا حد سے زیادہ پسند ہے تو بغیر جرابوں کے انہیں مسلسل دو دن تک نہ پہنیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو پہلے دن پاﺅں میں آنے والا پسینہ خشک نہیں ہواہوگا اور جب اگلے دن آپ یہ پہنیں گے تو دوسرے دن پاﺅں میں سے بو آنے لگے گی۔
جوتا پہننے سے قبل پاﺅڈر لگالیں
پاﺅں میں سے بو کی بڑئی وجہ پسینہ ہے لہذا جوتا پہننے سے قبل پاﺅں پر پاﺅڈر لگانے سے پسینہ نہیں آئے گااور بو بھی نہیں آئے گی۔
بیکنگ سوڈا
پاﺅڈر کی طرح اگر آپ جوتا پہنتے ہوئے پاﺅں پر بیکنگ سوڈالالگالیں۔ایسا کرنے سے بھی پاﺅں میں پسینہ نہیں آئے گا اور ساتھ بوبھی ختم ہوجائے گی۔
جوتے کوفریج میں رکھ دیں
رات کو سوتے ہوئے جوتے کو فریزر میں رکھ دیں، شدید ٹھنڈ کی وجہ سے جوتے میں موجود بیکٹیریا مرجائیں گے اور اگلی صبح جب آپ انہیں پہنیں گے تو پاﺅں میں سے بو نہیں آئے گی۔
سورج میں جوتے رکھیں
جیسے فریزر میں رکھنے سے جوتے میں موجود بیکٹیریا کم ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح سورج کی روشنی میں بھی جراثیم مرجاتے ہیں۔سورج کی حرارت کی وجہ سے جوتے میں موجود نمی بھی ختم ہوگی اور بعدمیں بو بھی نہیں آئے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -