کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 بیمار

کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 بیمار
کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 بیمار

  

نوم پنھ (این این آئی)کمبوڈیا میں مبینہ طور پر آلودہ پانی پینے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 120بیمار ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شبہ ہے کہ اس پانی میں کیڑے مار ادویات کی آمیزش ہو چکی تھی، بتایا گیا کہ متاثرہ علاقے سے پانی اور خوارک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں،ماضی میں بھی اس ملک میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -