روہنگیا بحران مسلمانوں کی نسل کْشی قرار: او آئی سی

روہنگیا بحران مسلمانوں کی نسل کْشی قرار: او آئی سی
روہنگیا بحران مسلمانوں کی نسل کْشی قرار: او آئی سی

  

ینگون(آئی این پی)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے روہنگیا بحران کو مسلمانوں کی نسل کْشی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلم ممالک کی اس تنظیم کے بنگلہ دیش میں ہونے والے2روزہ اجلاس میں روہنگیا بحران کو نسل کشی بھی قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی برادری سے یہ بحران حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر یہ مسئلہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -