ڈاکٹرطارق کی جانب سے ریما کا امریکہ میں شاندار استقبال

ڈاکٹرطارق کی جانب سے ریما کا امریکہ میں شاندار استقبال

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما خان اپنے شوہر کے پاس امریکہ پہنچ گئی ہیں جہاں ڈاکٹر طارق شہاب نے ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ریما خان مختلف کمرشل اور دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم تھیں جن کی تکمیل کے بعد وہ گزشتہ روز جب امریکہ پہنچیں تو ڈاکٹر طارق شہاب پھول اور غبارے لے کر ائر پورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا۔امریکہ پہنچنے کے بعد ریما خان نے واشنگٹن ڈی سی میں ایسوی ایشن آف پاکستانی فزیشن اور نارتھ امریکہ کی سالانہ تقریب میں بھی شرکت کی۔امریکہ پہنچنے کے بعد ریما خان نے کہا کہ جو لوگ میری ازدواجی زندگی بارے افواہیں پھیلارہے تھے اب انہیں سمجھ آگئی ہوگی کہ ہمارے تعلقات پہلے کی طرح خوشگوار اور مضبوط ہیں۔وہ لوگ جو افواہیں پھیلا کر خوش ہورہے تھے ان سب کے منہ بند ہوگئے ہیں اور ایک طرح سے انہیں سانپ سونگھ گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلاف بارے افواہیں ایک ساتھی اداکارہ نے پھیلائی تھیں جن کے پاس صرف یہی کام ہے۔

مزید :

کلچر -