انیتا بشیر کا مدرزڈے کیلئے خصوصی گیت’’ماں پیاری ماں‘‘ مکمل

انیتا بشیر کا مدرزڈے کیلئے خصوصی گیت’’ماں پیاری ماں‘‘ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ انیتا بشیر نے مدرز ڈے کے حوالے سے خصوصی گیت’’ماں پیاری ماں‘‘ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ دنوں مختلف مقامات پر مکمل کی گئی اس گانے کی موسیقیانتھونی سوشیل(مون) نے ترتیب دی ہے اس گانے کی شاعری ثمینہ ایمانوئل نے لکھی ہے اس گانے کو سنیل عنائت نے ریکارڈ کیا جبکہ اس کی مکسنگ اور ماسٹرنگ احمر نے کی ہے۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن شکیل عاشق کھوکھر سٹوڈیو کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔ انیتا بشیر نے بتایاکہ اس گانے کو ریکارڈ کرواتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور انہوں نے اپنی پوری فیلنگز کے ساتھ اس گانے کو مکمل کیا ہے انیتا بشیر نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے اس گانے کو پذیرائی دی جائے گی کیونکہ اس گانے کا موضوع ہر ماں کے نام پر لکھا گیاہے انیتا بشیر نے مذید کہاکہ ان کا یہ گانا مدرز ڈے پر ملک بھرمیں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلایا جائے گا۔

مزید :

کلچر -