تھیٹر کی بہتری اور کامیابی کیلئے وقف ہوں:گوشی خان

تھیٹر کی بہتری اور کامیابی کیلئے وقف ہوں:گوشی خان

  

لاہور( فلم رپورٹر) نامور رائٹر ،ڈائریکٹر اور اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بہتری اور کامیابی کیلئے خود کو وقف کردیا ہے۔شوبز سے وابستہ افراد کیلئے شائقین کی داد سب سے بڑی دولت ہے۔پیسے اور شخصیات کے پیچھے بھاگنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔میرا ماضی اور حال ہی میری اصل پہچان ہے۔عوام کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے کئی طرح کی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں خود کو کمزور نہیں پڑنے دیا۔گوشی خان نے کہا تھیٹر میں نئے چہروں کومتعارف کرانا میرا شوق ہے کیونکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی کسی پلیٹ فارم سے آگے آنے کا موقعہ ملنا چاہیے۔الحمراء پورے لاہور میں الگ پہچان رکھتا ہے ہم اپنا معیار اور وقار ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -