اداکاروں کوانسٹاگرام دیکھ کرکاسٹ کیا جاتا ہے:حاجرہ خان

اداکاروں کوانسٹاگرام دیکھ کرکاسٹ کیا جاتا ہے:حاجرہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ حاجرہ خان نے کہا ہے کہ بیشتر پروڈکشن کمپنیاں گھٹیا منجن بیچ رہی ہیں لیکن عوام ایسا منجن بار بار پسند نہیں کرتے، لڑکیوں کوانسٹاگرام فالورز دیکھ کرکاسٹ کیا جاتا ہے اور بلاگرز کو پیسے دے کر ڈرامہ ہٹ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے پروڈکشن ہاؤسز ڈرامہ آن ائر ہوتے ہی اپنے فیورٹ بلاگرز سے من پسند ریویو لکھواتے ہیں چاہے ڈرامے میں کہانی اور پرفارمنس نام کی کوئی چیز ہو نہ ہو ،بلاگرز ڈرامے کو سپرہٹ ظاہر کرتے ہیں لیکن بلاگ لکھوا کر کوئی ڈرامہ ہٹ نہیں ہوتا۔حاجرہ خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈرامے میں لڑکیوں کو میرٹ پر نہیں بلکہ یہ دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے کتنے فالورز ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریٹنگ بھی مقبولیت جانچنے کا پیمانہ نہیں ہے اور اس بارے میں بھی سب جانتے ہیں کس طرح ریٹنگ بنائی جاتی ہے۔حاجرہ خان نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے سوچیں،یہاں تو سگریٹ پینے پرہنگامہ کھڑا ہوجاتا ہے لیکن اصل مسائل کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -