ماہ رخ ملک کے فیشن شوٹس کامیاب، معاوضہ میں اضافہ

ماہ رخ ملک کے فیشن شوٹس کامیاب، معاوضہ میں اضافہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ماہ رخ ملک نے فیشن برانڈز شوٹس میں کامیاب ہونے کے بعد معاوضہ میں اضافہ کردیا،ایک ملاقات کے دوران ماہ رخ ملک نے کہاکہ پوری دنیا میں ماڈلز کو کام کا طے شدہ معاوضہ دیا جاتا ہے مگر پاکستان میں ہم ماڈلز کی یہ بدقسمتی ہے کہ یا تو معاضہ طے ہی نہیں کیا جاتا اور اگر طے بھی کرلیا جائے تو پورا دیا ہی نہیں جاتا اور فیشن شوزکی کامیابی کا سبب بننے والی ماڈلز شوآرگنائزر کے پیچھے پیچھے ہوتی ہیں کہ انہیں معاوضہ دیا جائے جبکہ وہ انہیں اگلے شوکا لالی پوپ دے کر ٹرخاتے رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ رخ ملک نے کہاکہ ان دنوں وہ بہت سارے برانڈز کے لیئے شوٹ کروا چکی ہیں جو بل بورڈز کی شکل میں مختلف شہروں میں لگ چکے ہیں ان شوٹس کو دیکھتے ہوئے بہت سارے پرموٹرز اور آرگنائزرز نے ان سے رابطہ کیا ہے ان میں سے بیشتر وہی ہیں جو ان سے فری میں ریمپ واک کروا چکے ہیں اس لیئے انہوں نے ان پرموٹرز کو صاف صاف کہ دیاہے کہ وہ اب بغیر معاوضے کے کسی بھی فوٹو شوٹ اور فیشن شوکا حصہ نہیں بنیں گی۔

مزید :

کلچر -