اقراء عزیز کی ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘کا پرومو آن ائیر
لاہور(فلم رپورٹر)ایم ڈی پروڈکشن کی رمضان المبارک کے لئے بنائی جانے و الی خصوصی ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘کا پرومو آن ایئر ہوگیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز اور فرحان سعید کیا کرنے والے ہیں۔کہانی کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور کسی قیمت پر بھی شادی نہیں کرنا چاہتے۔ڈرامے میں چائلڈ سٹار سمیع خان کے ساتھ ساتھ ثمینہ احمد اور نادیہ افگن سمیت بہت سے دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔
ڈرامہ یکم رمضان سے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔