’’باہو بلی‘‘ 2 نے چین میں ریلیز کے دو روز میں 35کروڑ کما لئے
ممبئی( آن لائن )بالی وڈ فلم باہو بلی 2 نے چین میں ریلیز کے دو روز میں 35کروڑ کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ایس ایس راجا مولی کی تامل، ہندی اور تیلگو زبان میں بننے والی فلم باہو بلی 2 4 مئی کو چین میں ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے دو دنوں میں35کروڑ کا بزنس کیا ہے، فلم میں اداکار پرابھاس، رانا ڈگوبتی، انوشکا شیٹھی اور دیگر شامل ہیں۔