’’جیک پاٹ‘‘ کا فائنل پرنٹ شعیب خان کی بنکاک روانگی

’’جیک پاٹ‘‘ کا فائنل پرنٹ شعیب خان کی بنکاک روانگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہدایتکار شعیب خان فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کا فائنل پرنٹ تیار کروانے کیلئے بنکاک روانہ ہوگئے۔ جس میں اداکار نورحسن، صنم چوہدری، جاوید شیخ، ثناء ، فائزہ خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس، عنایت خان، ٹیپو، عاصم جمیل کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ ریحانہ ملہوترا شامل ہے ۔ ان کے علاوہ اداکار محمود اسلم ، جان ریمبو، زارا شیخ، میرا، افتخار ٹھاکر سمیت دیگر خصوصی کرداروں میں پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ ہدایتکار شعیب خان نے بتایا کہ فلم کی لاہور اور کراچی میں ڈبنگ کے ساتھ بیک گراونڈ بھی مکمل کرلیا ہے ۔بنکاک پہنچتے ہی فلم کا ٹیزر تیار کروا کر ماہ رمضان سے قبل لانچ کردیا جائے گا۔

اس کے بعد ٹریلر سمیت فائنل پرنٹ لے کر وطن واپس آؤں گا ۔انہوں نے بتایا کہ فلم چھ جولائی کو اورینٹل فلمز کے بنیر تلے نمائش کردی جائے گی۔اس فلم کے پروڈیوسر خرم ریاض اور کیمرہ مین انوبھو بینسل ہیں۔

مزید :

کلچر -