سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مرکزی تقریب آج ہوگی

سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مرکزی تقریب آج ہوگی

  

ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا اغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات ان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ کچھ عرصے قبل انیل کپور کی بھابی اور معروف اداکارہ سری دیوی کی کی ناگہانی موت کی وجہ سے سونم کی شادی کو مؤخر کردیا گیا تھا۔سونم کپور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔گزشتہ رات جوڑے کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سونم نے بیڑ اور پیچ جبکہ آنند آہوجا نے ٹی پنک کلر کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔تقریب میں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر نہایت خوش نظر آئے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی مرکزی تقریب کے بعد سونم کے خاندان کی جانب سے کی جانے والی دعوت میں سونم برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا لباس زیب تن کریں گی۔یہ فیشن ہاؤس ممکنہ طور پر برطانوی شہزادے ہیری کی ہونے والی دلہن میگھن مرکل کا عروسی لباس بھی تیار کرے گا۔سونم کپور کی شادی کی مرکزی تقریب آج 8 مئی کو ہوگی۔

مزید :

کلچر -