بھارتی فاسٹ باؤلرعرفان پٹھان نے گلوکاری شروع کردی

بھارتی فاسٹ باؤلرعرفان پٹھان نے گلوکاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی آل راونڈر عرفان پٹھان گلوکار بن گئے۔عرفان پٹھان رواں برس کسی بھی فرنچائزنے نہیں خریدا تھا تاہم وہ بطور کمنٹیٹر آئی پی ایل سے منسلک ہیں، انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم بدری ناتھ کی دلہنیا کا گانا سن میرے ہمسفر گا رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی قریب میں بیٹھے گٹار پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔