لندن: سائیکل ریس کارضاکارخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

لندن: سائیکل ریس کارضاکارخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

  

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی شہر لیڈز میں ایک سائیکل ریس کے دوران سواروں کو راستہ دکھانے کی ڈیوٹی پر مامور رضاکار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ٹور ڈی یارک شائر نامی اس ریس میں حصہ لینے والے سائیکل سوار فنش لائن کی جانب گامزن تھے کہ اس ہی دوران ان کے پیچھے آنے والی ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر وہاں رکھا ٹریفک سائن اکھاڑتی ہوئی چلی گئی۔اس دوران خوش قسمتی سے وہاں کھڑا رضاکار عین موقع پر گاڑی کو دیکھ کر ہٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -