انٹر ریجنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاورنے جیت لی
پشاور (سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری انڈر 23انٹر ریجنل اتھلیٹکس مقابلوں میں پشاور نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مجموعی طو پر چھ سونے ،تین چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ 47پوائنٹس حاصل کرکے اول پوزیشن اپنے نام کی۔بنوں نے دو سونے ، چار چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جبکہ انکی پوائنٹس کی تعداد 26رہی۔اور پوئنٹس ٹیبل پر بنوں کا دوسرا نمبر رہا۔ تیسری پوزیشن مردان کے حصے میں آئی جنہوں نے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔پشاور ریجن کے ہلال احمد چار سونے کے تمغوں کے ساتھ مقابلوں کے بہترین اتھیلیٹ قرار پائے۔