اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ راوی جمخانہ نے مقررہ 40 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 105 اور علی خان نے 74 رنز بنائے۔قاسم اکرم نے 3، انس رضا اور راشد اقبال نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ بلال ارشاد نے 156 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ انس رضا 41 اور آہل جاوید نے 20 رنز بنائے۔ ذیشان اور علی خان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔