انگلش بورڈ 100بالز کرکٹ مارکیٹ پر غلط بنانی کر کے پھنس گیا

انگلش بورڈ 100بالز کرکٹ مارکیٹ پر غلط بنانی کر کے پھنس گیا

  

لندن (نیٹ نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 2020 سے 100بالز فی اننگزکا نیا فارمیٹ متعارف کرانے کی ٹھان چکاہے لیکن اس حوالے سے اس کی غلط بیانی سامنے آجانے سے ای سی بی کو سخت تنقید کا سامناہے ۔ کاؤنٹی حکام اور درجنوں کرکٹرز بورڈ حکام کی غلط بیانی پر ناراض ہیں ، جن کی طرف سے مختلف انداز میں تنقید اور احتجاج بھی سامنے آرہاہے۔صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے ای سی بی کے عہدیدار آج اہم اجلاس کرنے جارہے ہیں، جہاں پلیئرز ایسوسی ایشنز، کاؤنٹی حکام اور متعدد کرکٹرز کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اعلان کے موقع پر ای سی بی حکام نے دعوی کیا تھا کہ اس حوالے سے مینز اور ویمنز سینئر کرکٹرز سمیت کئی شخصیات سے مشاورت کی گئی، مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے اس معاملے پر صرف 3کرکٹرز سے بات کی، ان میں محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن، ویمن کپتان ہیتھر نائٹ اور ووسٹر شائر کے سابق کرکٹر اور موجودہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈیرل مچل شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -