واپڈا نے تیسری نیشنل روڈ مینز سائیکلنگ چمپیئن شپ جیت لی

واپڈا نے تیسری نیشنل روڈ مینز سائیکلنگ چمپیئن شپ جیت لی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) واپڈا نے تیسری نیشنل روڈ مینز سائیکلنگ چمپیئن شپ جیت لی ہے ۔ تین روزہ ایونٹ میں واپڈا نے 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، آرمی نے دوسری جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ واپڈا کے عزت اللہ کو چمپیئن شپ کا بہترین سائیکلسٹ قرار دیا گیا ۔چمپیئن شپ کے مینز مقابلوں میں 56 کلومیٹر کرائی ٹیرم ریس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے وحید نے سونے کا تمغہ ، واپڈا کے نثار احمد نے چاندی جبکہ آرمی کے ارسلان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔98 کلو میٹر میں واپڈا کے عزت اللہ نے سونے ، آرمی کے عباس نے چاندی جبکہ واپڈا کے حافظ طاہر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ 70 کلو میٹر ٹیم ٹائم ٹرائل میں واپڈا نے سونے جبکہ آرمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ 42 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں واپڈاکے نجیب اللہ نے سونے ،آرمی کے ارسلان نے چاندی جبکہ واپڈا کے عزت اللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔نیشنل ویمن روڈ چمپیئن شپ آرمی نے جیت لی، واپڈا نے دوسری جبکہ پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔28 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں آرمی کی صبیحہ نے سونے ، سوئی سدرن کی راجیہ نے چاندی جبکہ آرمی کی رضیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 28 کلو میٹر کرائی ٹیرم ریس کی تینوں پوزیشنز آرمی نے اپنے نام کر لیں، جس میں صبیحہ نے سونے ، ندا نے چاندی اور بختاور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 42 کلو میٹر ٹیم ٹائم ٹرائل میں آرمی نے سونے ،واپڈا نے چاندی جبکہ پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔56کلو میٹر روڈ ریس میں آرمی کی صبیحہ اور رضیہ نے بالترتیب سونے اور چاندی جبکہ سوئی سدرن کی راجیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ چمپیئن شپ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی جن میں واپڈا ، آرمی ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -