روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کے زیر اہتمام مین آف میراتھن ریس کا انعقاد ، 4اتھلیٹس فاتح رہے

روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کے زیر اہتمام مین آف میراتھن ریس کا انعقاد ، 4اتھلیٹس ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)روزنامہ پاکستان ، ایف اینڈ ایف اور ایڈوانس آرٹھو پیڈ کس کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب کے چک حیدر آباد میں مین آف میراتھن روڈ ریس کا اہتمام کیا گیا ، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریس کے آرگنائزر آغا حیدر عابد امین تھے اس کا4 کلومیٹر ریس میں پہلی پوزیشن مظاہرنے حاصل کی، طٰس نے دوسری ،شرافت نے تیسری اور معظم علی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔میراتھن کے اختتام پر مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آغا علی حیدرنے پوزیشن ہولڈرزمیں موبائل اور 20دیگرپوزیشن ہولڈرز میں جوگرز تقسیم کئے۔ مین آف میراتھن کے آرگنائزر آغا حیدر نے کہا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کا مختلف شہروں میں سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ دیہاتوں میں رہنے والے نوجوانوں کاٹیلنٹ بھی قومی سطح پر سامنے آسکے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -