ہائر ایجوکیشن کی قومی نیٹ بال کے مینز اورویمنز ایونٹس میں تیسری پوزیشن

ہائر ایجوکیشن کی قومی نیٹ بال کے مینز اورویمنز ایونٹس میں تیسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین اور مردوں کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ خواتین ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کو 28-12 سے شکست دی، مردوں کی تیسری پوزیشن کے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پولیس کو ایک سخت مقابلے کے بعد 28-27 گول سے شکست دی۔