اب دیکھتا ہوں تمہیں کون کھلاتا ہے، عمر اکمل کا وقار یونس پر نیاالزام

اب دیکھتا ہوں تمہیں کون کھلاتا ہے، عمر اکمل کا وقار یونس پر نیاالزام

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے کہا کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں کون کھلاتا ہے۔ پاکستان کپ میں ناکام رہنے والے عمر اکمل نے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 4سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیئے ہیں لیکن اس وقت کے ہیڈکوچ وقار یونس مجھ پر زور رہے تھے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں،میں نے انہیں کہا کہ ہمارے زیادہ تر ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں ہوتے ہیں جہاں مصباح الحق عمومی طور پر تین سپنرز کھلاتے ہیں جن پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے مجھے مسئلہ ہوتا ہے۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں ملک کیلئے ہمیشہ دیانتداری سے کھیلا ہوں لیکن وقار یونس مجھ پر دباو ڈالتے رہے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں اور جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ دیکھتاہوں کہ اب تمہیں کرکٹ کون کھلاتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -