اوبر اپنی موٹو سروس کے ساتھ پشاور پہنچ گیا

اوبر اپنی موٹو سروس کے ساتھ پشاور پہنچ گیا

  

پشاور( پ ر)اوبر نے اپنی سستی موٹو سروس کا آغاز پشاور میں کردیا۔ عالمی اسمارٹ فون ایپ بلاروکاوٹ رائیڈرز کا ڈرائیورز کے ساتھ رابطہ قائم کرتی ہے۔ پشاور میں اوبر موٹو کے آغاز کے بعد اوبر پاکستان کے آٹھ شہروں میں اپنی سروسز فراہم کررہا ہے ۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد ، راولپنڈی ، حیدرآباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں کامیاب آغاز کے بعد اب اوبر اپنی محفوظ، قابل اعتماد اور آسان اوبر موٹو سروس کا آغاز پشاور کے لوگوں کے لیے کر رہا ہے ۔ رائیڈ سروس کمپنی نے 2016 میں لاہور سے اپنی سروسزکا آغاز کیا تھااور اس وقت سے اب تک پورے پاکستان میں اپنی سروسز اور سہولیات کو وسیع کر رہی ہے ۔اوبر مو ٹو ، ایپ میں موجود پش بٹن کے ذریعے پشاور کے ہزاروں افراد کو تیز، آسان اور سستے ذرائع آمدورفت تک رسائی حاصل ہوگی۔یہ سروس اکیلے سفر کرنے والوں کے لیے بہت موضوع ہے جو سڑک پر رش سے بچنے اور آسان سفر کرنا چاہتے ہیں۔اوبر موٹو سروس کے چارجز 5.15 روپے فی کلومیٹر ہیں جبکہ بیس چارجز 28روپے ہیں۔لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہیڈ اپریشنزاوبر، ایماد مہدی نے کہا " اوبرنے باقاعدہ طور پر پاکستا ن کے ایک اور شہر میں سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ہم اوبر موٹو کی پشاور میں دستیابی کے اعلان پر پرجوش ہیں۔اوبر نے ہر شہر میں سروس کو فروغ دینے پر مثبت آراء حاصل کی ہے ، ہم پشاور میں سستی اور قابل اعتماد اوبر موٹو رائیڈ کی فراہمی پر پرجوش ہیں اور مستقبل میں اس کو مزید وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"تمام سروسز کے ساتھ، پشاور میں اوبر کی آمد سے موٹر بائیک مالکان کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔ اوبر مسلسل پاکستان میں رائیڈرز ، ڈرائیورز اور شہروں کی ضروریات کے مطابق سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

مزید :

کامرس -