اتارچڑھاؤ کے بعد مندا، انڈیکس میں 158کی کمی

اتارچڑھاؤ کے بعد مندا، انڈیکس میں 158کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکومندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44400کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں33ارب86 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.35فیصدکم جبکہ60.21فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44763کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 44324پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس158.39پوائنٹس کمی سے44378.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،224 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب86کروڑ41لاکھ2ہزار681روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر91کھرب46ارب36 کروڑ30 لاکھ3ہزار238روپے ہو گئی ۔پیر کو13کروڑ5 لاکھ8 ہزار70شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت91لاکھ15ہزار610شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت98.67روپے اضافے سے3058.67روپے اوریونی لیور فوڈکے حصص کی قیمت74.50روپے اضافے سے8174.50روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت77.20روپے کمی سے1771.02 روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.00روپے کمی سے2057.00روپے ہو گئی ۔پیر کو یونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت1.27روپے اضافے سے31.77روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں72لاکھ 38ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے کمی سے11.94روپے پر ہوگئی ۔پیر کو کے ایس ای30 انڈیکس71.24پوائنٹس کمی سے21777.56پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس16.51پوائنٹس کمی سے75880.13 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس116.37پوائنٹس کمی سے32142.80پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید :

کامرس -