ایل جی کا جدیداسمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان

ایل جی کا جدیداسمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان

  

لاہور( پ ر)ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جی 7 تھنک (G7 ThinQ) کے نام سے اپنا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں صارفین کی سہولت کے لئے کارآمد اور باسہولت آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جدید ترین کوالکم اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ ایل جی کا جی 7 تھنک4GBاور 6GBریم جبکہ 64GBاور 128GBکی انٹرنل اسٹوریج کی بالترتیب سہولت فراہم کرتا ہے۔ اتنی زیادہ گنجائش کا مقصد یہ ہے کہ صارفین بہت زیادہ کام اور ایپلی کیشنز سہولت کے ساتھ چلا سکیں۔ اس میں 6.1 انچ کا حیران کن برائٹ ڈسپلے ہے جو پچھلے اسمارٹ فون کے مقابلے میں بمشکل آدھا انچ بڑا ہے لیکن چوڑائی میں بالکل ویسا ہی ہے۔ ایل جی کا جی 7 تھنک ایک ہاتھ سے استعمال کرنے کے لئے بالکل موزوں ہے۔ جی سیریز اسمارٹ فون میں نفاست پر مبنی نئے ڈیزائن کے ساتھ اس میں سامنے اور پشت پر دونوں جانب گوریلا گلاس 5 استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسکی پائیداری برقرار رہے۔ جی 7 تھنک اسمارٹ فون کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سخت ترین آزمائش کے حامل امریکی فوجی ٹیسٹس پر بھی کامیابی سے پورا اترا ہے۔ اس میں فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے اور زیادہ ریزولوشن کی تصاویر کے لئے اس میں وائیڈ اینگل خصوصیات بھی موجود ہیں۔

ایل جی کے وائیڈ اینگل کیمرے میں پہلے سے بہتر روانی کے ساتھ خوبصورت لینڈ اسکیپ کی تصاویر بھی لی جاسکتی ہیں۔ اس میں سیلفی تصاویر پہلے سے زیادہ صاف اور ایل جی کے سابقہ اسمارٹ فونز کے مقابلے میں مزید قدرتی نظر آتی ہیں۔ ایل جی نے اس اسمارٹ فون کے کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز مزید بڑھا دیئے۔ ایل جی کی جانب سے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز V30تھنک اسمارٹ فون میں متعارف کرائے تھے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیم (AI CAM) میں اب شوٹنگ موڈز آٹھ سے بڑھا کر 19 موڈز کردیئے گئے ہیں جس کی بدولت زیادہ روانی اور تیزی سے تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔ صارفین تین مختلف ایفکٹ آپشنز کی بدولت اپنی تصاویر کو مزید بہتر بھی بناسکتے ہیں اگر آپ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیم سے مزین تصاویر سے مطمئن نہیں تو پھر دیگر تین آپشنز بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ایل جی کے جی 7 تھنک میں نیا سوپر برائٹ کیمرا نے اس ڈیوائس کے ذریعے کم روشنی میں فوٹوگرافی کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ کم روشنی میں بھی یہ روایتی تصاویر کے مقابلے میں چار گنا زیادہ روشن تصاویر کھینچتا ہے۔ کم روشنی میں اسکی کیمرا سیٹنگز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ ایلگورتھم خود بخود سیٹ ہوجاتا ہے۔ ایل جی نے اپنے جی 7 تھنک اسمارٹ فون میں فوٹوگرافی کے لئے نئے فیچرز کا بھی اضافہ کیا ہے تاکہ آپ پہلے کے مقابلے میں زیادہ لطف اندوز ہوں۔ اس میں تصویر کو منفرد شناخت اور تفریحی انداز دینے کے لئے اس میں سن گلاسز اور ہیڈ بینڈز جیسی چیزوں کا الگ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ ایل جی کی Gسیریز کے اسمارٹ فونز میں آؤٹ آف فوکس بیک گراؤنڈز کے باوجود بھی تصاویر پیشہ ورانہ انداز سے نظر آتی ہیں۔ اس میں اسٹینڈرڈ یا سوپر وائیڈ اینگل لینس کو استعمال کرکے بوکے ایفکٹس بھی ڈالے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے شٹر بگز کو مزید آپشنز ملتے ہیں۔ ایل جی کے جی 7 تھنک ان پہلی ڈیوائسز میں سے ہے جن میں نیا فیچر گوگل لینس بھی شامل ہے۔ گوگل لینس جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کمپیوٹر ویژن کو بروئے کار لاتے ہوئے سرچ کرتا ہے۔ یہ گوگل اسسٹنٹ اور گوگل فوٹوز میں موجود ہے۔ یہ اہم مقامات، پودوں، جانوروں اور کتابوں کے ساتھ متن بھی شناخت کرسکتا ہے۔ یہ ویب سائٹس وزٹ کرتا ہے، رابطے کے لئے بزنس کارڈز بھیجتا ہے اور تقریبات کی تاریخ کیلینڈر میں درج کرتا ہے اور ریسٹورنٹ کے مینو بھی تلاش کرتا ہے۔ یہ سب کام گوگل لینس سے سرانجام پاتے ہیں۔ گوگل لینس کے بارے میں مزید تفصیلات گوگل آئی/او میں پیش کی جائیں گی۔ اس اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنکشن استعمال کرنے کے لئے والیوم کے ساتھ ہی الگ سے بٹن ہے۔ اسے ایک بار پریس کریں گے تو گوگل اسسٹنٹ کام کرنا شروع کردے گا اور اگر ایک ساتھ دو بار پریس کریں گے تو گوگل لینس کام کرنا شروع کردے گا ۔ اس میں سوپر فار وائس ریکاگنیشن (SFFVR) اور اسمارٹ فون کے انتہائی حساس مائیکروفون کی بدولت گوگل اسسٹنٹ پانچ میٹر کے فاصلے سے بھی وائس کمانڈ کی شناخت کرسکتا ہے۔ ایس ایف ایف وی آر پس منظر میں موجود شور کو الگ کرکے وائس کمانڈ کی شناخت رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ ہوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسپیکر کا بہترین نعم البدل ہے۔ ایل جی کے صارفین کے لئے G7میں گوگل اسسٹنٹ کے فیچرز بڑھا دیئے گئے ہیں تاکہ زبانی احکامات میں مزید وسعت لائی جاسکے۔ ایل جی کے اس اہم اسمارٹ فون میں سب سے قابل توجہ چیز 6.1انچ کیو ایچ ڈی پلس (3120 بائی 1440) ڈسپلے ہے جس میں 19.5:9 فل ویژن اسکرین ریشو ہے ہے۔ ایل جی کی نئی LCDٹیکنالوجی، سوپر برائڈ ڈسپلے کے ساتھ G7 ThinQاسمارٹ فون رکھنے والے سورج کی روشنی میں بھی اپنی ڈیوائس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں ڈسپلے کو آٹو، ایکو، سنیما، اسپورٹس، گیم اور ایکسپرٹ سمیت چھ مختلف موڈز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں نیو سیکنڈ اسکرین اس وقت اپنے صارفین کو بہت سے آسان آپشنز دیتی ہے جب وہ اپنے مزاج کے مطابق ڈسپلے رکھنا چاہتے ہیں۔ ایل جی نے G7 ThinQمیں اعلیٰ معیار کے آڈیو بوم بوکس اسپیکرز رکھے ہیں۔ ان اسپیکرز کی بدولت اب آپ کو بیرونی اسپیکرز رکھنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جیونگ ہوان نے کہا، "ایل جی کا G7 ThinQکا متعارف ہونا کمپنی کا ایک نیا باب ہے۔ اس میں خصوصی اور کارآمد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کے امتزاج کے ذریعے یہ اسمارٹ فون صارفین کے لئے انتہائی کارآمد ہے اور یہ ایل جی کا اب تک کا سب سے جدید اور باسہولت اسمارٹ فون ہے۔" G7 ThinQاسمارٹ فون پہلے جنوبی کوریا میں متعارف کرایا جائے گا جس کے ساتھ یہ شمالی امریکہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور ایشیا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کی ہر مارکیٹ میں دستیابی اور قیمت کے بارے میں مقامی طور پر اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -