انسداد پولیو مہم کا آغاز ، 17لاکھ بچوں کیلئے 4700ٹیمیں تشکیل

انسداد پولیو مہم کا آغاز ، 17لاکھ بچوں کیلئے 4700ٹیمیں تشکیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہیں جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔کیونکہ یہ مہم بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے ہے

ڈپٹی کمشنر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -