واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے محمود بوٹی کے مکینوں کو نقصان نہیں ہوگا ،سمیر سید

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے محمود بوٹی کے مکینوں کو نقصان نہیں ہوگا ،سمیر سید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سیدنے محمود بوٹی کے پاس گندے پانی کے ٹریٹمنٹپلانٹ کے منصوبہ کے حوالے سے کھوکھر پنڈ پیما اور جھگیاں کے درجنوں رہائشیوں سے ملاقا ت کی۔اس موقع پر ایم پی اے غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کے لیے جگہ ایکوائر کرنے کے معالات پر بات چیت کی گئی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ساڑے بارہ مربع زمین کو ایکوائر کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کی جگہ ایکوائر کی جاری ہے ان کے ریٹس کے حوالے سے جائز اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ریٹس کے حوالے سے متاثرین کو نقصان نہیں ہونے دے گی جس پر رہائشیوں نے کہا منصوبہ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سمیر سید

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -