پیپلز پارٹی نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کیہمیشہ مذمت کی،بیگم بیلم حسنین

پیپلز پارٹی نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کیہمیشہ مذمت کی،بیگم بیلم حسنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے کیونکہ ہماری پارٹی خود دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ارکان پارلیمنٹیرینز اور سیاستدانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ اس امر کی نشاندہی ہے کہ ملک میں انتہا پسند قوتیں پھر سر اٹھا رہی ہیں۔

جو ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ۔ یہ حملہ عام انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی بھی سازش ہو سکتی ہے لہذٰا حکومت کو چاہیے کہ فوری حقائق سامنے لائے تاکہ ان کا سدباب ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہی دہشت گردوں کے نشانہ پر رہی ہے کیونکہ ہماری جماعت نے ہر سطح پر انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کی ہے اور دہشت گردی کیخلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی ہے ، محترمہ بینظیر بھٹو خودکش حملہ میں ہی شہید ہوئی تھیں ۔پی پی کی رہنما نے مطالبہ کیا کہ سیاستداں وں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف اقدامات اٹھائے جائیں

بیلم حسنین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -