ملکی ترقی کا تسلسل (ن)لیگ ہی برقرار رکھ سکتی ہے

ملکی ترقی کا تسلسل (ن)لیگ ہی برقرار رکھ سکتی ہے

  

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا تسلسل مسلم لیگ (ن) ہی برقرار رکھ سکتی ہے،نیازی، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال شب و روز عوام کی خدمت کی‘ باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دے گا، انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔

پرویزملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -