مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے لئے خطرہ بن چکی ہے

مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے لئے خطرہ بن چکی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہر مرتبہ بیساکھیوں کے سہارے حکومت بنائی۔مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور پاکستان کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ان کی بیانات ملک میں عدم استحقام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔نواز شریف کی بعد شہباز شریف اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔تحریک انصاف ملک حق اور سچ کے ساتھ ساتھ قانون کی حکرانی کی خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ نواز شریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی جن خلائی مخلوق کی شکل میں نظر آنے لگے ہیں۔آخر نواز شریف اور پوری مسلم لیگ ن عوام کو نامعلوم افراد اور خلائی مخلوق کا نا م کیوں نہیں بتا دیتی؟ نواز شریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں پیسہ آیا کہاں سے؟ نواز شریف اللہ سے توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کے بجائے بھڑ کیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ تحریک انصاف کا مقابلہ کسی اور سے نہیں کرپشن اور انکے آلہ کاروں سے ہے۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا نہ ہو سکتا ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی پارٹی سے جزوی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے تاہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔