احسن اقبال پر حملے کے خلا ف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی

احسن اقبال پر حملے کے خلا ف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ کیا گیا ہے۔یہ ایوان وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ کیا گیا ہے۔عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ(ن) کو الیکشن سے باہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔وزیر داخلہ پر حملہ انتخابات میں التواء کی سازش ہے ۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔لہذا یہ ایوان ایٹمی ملک کے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتا ہے ۔مطالبہ کرتا ہے کہ اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائیں جائیں ۔یہ ایوان وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -