حکومت کشمیر میں مظالم پر کب تک خاموش رہے گی

حکومت کشمیر میں مظالم پر کب تک خاموش رہے گی

  

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی فوج کے مظالم پرانتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت پرحکومت کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی مظالم پر حکومتی خاموشی بھارتی درندگی سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سفاکیت اور درندگی حد سے گزر چکی ہے اورہزاروں کشمیری شہید،اغوا اور ٹارچر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 سال سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی درندگی اور نسل کشی کا شکار ہیں اور کشمیر کاز کے لئے کوئی ٹھوس ردّعمل نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کو دشمن کی قید سے آزاد کروانے کیلئے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا جائے کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام پرمظالم، جبر و زیادتیوں، ماردھاڑ، کشت و خون کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اس دیرینہ مسئلہ کو کشمیر کے مظلوم عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -