او آئی سی کا مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لینا خوش آئند ہے،مہرین راجہ

او آئی سی کا مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لینا خوش آئند ہے،مہرین راجہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کامسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا کا فیصلہ بالکل درست ہے ، اس حوالے سے ہر مسلمان کو ملک کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو اسلامی ممالک کو اہم ادار ہ ہے اور اس کے موثر کردار سے ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

،مسلمان ملت واحد کی طرح ہیں ، انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوشش سے ب سے پہلے ذوالفقارعلی بھٹو نے کی،ان کے اس اقدام کی ہر سطح پر تعریف کی گئی، ذوالفقارعلی بھٹو دلیر ،بہادر اورمخلص لیڈر تھے پوری مسلم امہ ان کی آج بھی معترف ہے۔

مہرین راجہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -