ناروال سے مسلم لیگ (ن) کے 10چیئر مینوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

ناروال سے مسلم لیگ (ن) کے 10چیئر مینوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی2013کے مقابلے میں کہیں زیادہ منظم انداز میں عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے اور انشاء اللہ صرف وسطی پنجاب ہی نہیں سارے پنجاب اور ملک بھر میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف الیکشن جیتے گی اور سابقہ غلطیوں کو درست کرتے ہوئے نواز لیگ کو انتہائی ٹف ٹائم دیں گے ،عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوارں کے انٹر ویو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک عمران خان سمیت کسی کو کوئی ٹکٹ نہیں دیا گیا آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہر ریجن میں انٹر ویوز کا سلسلہ شروع ہو رہا ، اس موقع پر نارووال سے مسلم لیگ ن کے 10چیئرمینوں کے وفد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن سے لا تعلقی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جو اُس ضلع میں بہت بڑی کامیابی ہے ،عبدالعلیم خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنے امیدواروں سے اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لے رہی ہے اور انشاء اللہ پارٹی زیادہ متحد اور بہتر انداز میں آگے بڑھے گی ، عبدالعلیم خان سے نارووال سے ملاقات کرنے والے چیئرمینوں میں سید نوید یاسین ، محمد عاصم ، نوید خان ، ارشاد خان ، محمد حفیظ چوہدری ، جاوید فیصل،توقیر افضل،حافظ امتنان گوہرشامل تھے جنہوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ضلع نارووال میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششوں کا یقین دلایا، تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی،سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہورمیاں افتخار اور رانا ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔