گالی اورگولی کے کلچرکوفروغ دینے والے ملک کے دشمن ہیں:ساجدہ وسیم

گالی اورگولی کے کلچرکوفروغ دینے والے ملک کے دشمن ہیں:ساجدہ وسیم

  

لاہور(پ ر )جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ وومن ونگ لاہور،ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے،گالی اورگولی کے کلچرکوفروغ دینے والے ملک وقوم اورجمہوریت کے دشمن ہیں جبکہ جمہوریت ہی تمام ترمسائل کاواحد حل ہے۔ووٹ اورووٹرزکاتقدس بحال کرناانتہائی ناگزرہوچکاہے۔جمہوریت تسلسل کے ساتھ جاری رہنے سے عوام میں شعوراجاگرہوتاہے اور اچھے برے کی پہچان کرناآسان ہوجاتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ملک وقوم کاعظیم سرمایہ اورفخرہیں۔

اورپارٹی قائدین میاں نواز شریف، میاں شہبازشریف،حمزہ شہبازاورمحترمہ مریم نواز پاکستان کی شان اور روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔آئندہ الیکشن میں ایک بارپھر ثابت ہوجائے گاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحدپارٹی ہے جسے پاکستانی عوام کامکمل اعتمادحاصل ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -