وزیر داخلہ پر حملہ قابل مذمت،ملزموں کو کڑی سزا دی جائے،اشرفبھٹی

وزیر داخلہ پر حملہ قابل مذمت،ملزموں کو کڑی سزا دی جائے،اشرفبھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افرادکو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیر داخلہ پرکئے جانے والے اس حملہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ لاہور کے علاوہ کسی بھی شہر میں کوئی دلخراش واقعہ پیش آتا ہے تواس کے زخمیوں مریضوں اور اسی طرح سے زیادہ بیماری والے لوگوں کو لاہور لانا پڑتا ہے کیوں وزیراعلی پنجاب نے ہر اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اس قابل کیوں نہیں بنایا کہ وہاں کے مقامی لوگوں کا ان کے مقامی ہسپتالوں میں ہی ایک اچھے طریقے سے علاج معالجہ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو لاہور کے سروسز ہسپتال لانے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نارووال کے ہسپتال میں مکمل طبی سہولیات کا فقدان تھا جس کی وجہ سے انہیں فوری طبی امداد کے لئے لاہور نہ لانا پڑتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -