احسن اقبال پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آزاد علی تبسم

احسن اقبال پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آزاد علی تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ حملہ تشویشناک ہے ، ہمیں مل کر ایسے واقعات کو روکنا ہوگا ،ایسے واقعات کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے، انہوں نے کہ کسی جان کو ہدفبنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے کوئی نظریہ یا سوچ اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی۔
،احسن اقبال پر ہونے والے حملہ پرہر کوئی پریشان ہے ،ہمیں مل کرایسے قابل مذمت رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،پاکستان میں امن، خوشحال اور ترقی اسی صورت ممکن ہے جب سب مل کر کردار ادا کریں
آزاد تبسم