مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں نے مخالفین کے منہ بند کر دیے،یعقوب بھٹی

مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں نے مخالفین کے منہ بند کر دیے،یعقوب بھٹی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیراتی کام کرواکے مخالفین کے منہ بند کر دئیے،مسلم لیگ ن ہی عوام کے ووٹ کی صحیح حقدار ہے ،جھوٹ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا اپنے ایک بیان میں سینئر سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمد یعقوب بھٹی نے کہا کہ سابقہ حلقہ128میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ،گاؤں گاؤں قریہ قریہ سوئی گیس فراہم کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے سوئی گیس نے کنکشنوں پر حکم امتناعی لیکر عوام کو پریشان کر رکھا ہے اس جماعت کو دھرنوں کے سوا کچھ نہیں آتا لیکن یہ لوگ جان لیں اب صرف وہی امیدوار کامیاب ہو گا جو کچھ کر کے دکھائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 171کے پی ٹی آئی کے ایک امیدوار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ تحریک انصاف کی 8یونین کونسلوں کے چیئرمین ہیں لیکن ان اپنی یوسی کا چیئرمین ہی ان کے ساتھ نہیں ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں اپنی برداری کی حمایت حاصل ہے جو درست نہیں کیونکہ ان کے اپنے کزن مسلم لیگی میٹنگز میں نظر آتے ہیں۔یعقوب بھٹی نے کہا کہ پیسے کے زور پر الیکشن نہیں جیتا جا سکتا امیدوار کی کچھ اپنی کارکردگی کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -