بلدیاتی نمائند گان کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز ، قائد کے بیانیے کے تحفظ کا عزم

بلدیاتی نمائند گان کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز ، قائد کے بیانیے کے تحفظ کا عزم

  

لاہور(دیبا مرزا سے) صوبائی دارالحکومت کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز بالخصوص خواتین کونسلرز اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کی حفاظت کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں اور انہوں نے آنیو الے الیکشن میں اپنے ووٹرز کی عزت اور اپنے کنفرم ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں تک لانے اور پھر ووٹ کاسٹ ہونے تک اپنے ووٹرز کی مکمل حفاظت اور انہیں ووٹ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں ووٹرز کے ساتھ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے بھی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کو لوکل گورنمنٹ قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ان کو باقاعدہ بریف کیا جارہا ہے ۔چیئرمینوں وائس چیئرمینوں کو بریف کرنے کایہ سلسلہ مختلف یونین کونسلوں پر مشتمل ایک گروپ بنا کرکیا جارہا ہے تاکہ سب کو تفصیل کے ساتھ مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے اس ورکشاپس کے دوران سوالات و جوابات کی نشست بھی رکھی جاتی ہے تاکہ اگر لوکل گورنمنٹ کے بارے میں ان بلدیاتی نمائندوں کے ذہنوں میں جو سوالات ہیں ان کے جوابات دئیے جا سکیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلدیاتی نظام کے بارے میں بلدیاتی نمائندوں کو مکمل آگاہی فراہم کرنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ہر ضلع میں بلدیاتی نمائندوں کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کرے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین ملک منظر عباس‘ میاں محمد اویس‘ اجمل ہاشمی ‘ فیصل ایوب ‘ محمد نعیم ‘ راشد کرامت بٹ‘ ملک شوکت کھوکھر‘ آصف مؤ‘ خواجہ ندیم وائیں ‘ محمود اختر بٹ‘ مہر راشد‘ ملک خالد کھوکھر‘ نصیر جٹ‘ عامر شاہ‘ ایاز بوبی‘ شیخ محمد نعیم ‘ مرزا رضوان بیگ‘ نبیلہ یاسمین‘ زاہدہ اظہر‘ شمع گورائیہ سمیت دیگر نے ورکشاپس میں شرکت کی ۔اس موقع پر تفصیل کے ساتھ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دونوں ڈائریکٹرز نے ورکشاپس کے شرکاء کو تفصیلات کے بارے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کو بتایا کہ اس کے تحت چیئرمین کے پاس کیا اختیارات ہیں اور وائس چیئرمین کے پاس کیا اختیارات ہیں اور کونسلرز اور خواتین کونسلرز کو بھی ان کے اختیارات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ لوکل گورنمنٹ کے آئین کی شقوں کے حوالے سے بریف کیا اور انہیں بتایا کہ وہ کیسے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں عوام کو ڈلیور کر سکتے ہیں ۔اس ورکشاپس کے شرکاء کا پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلا شبہ ہماری پارٹی کی حکومت کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بلدیاتی نمائندوں کی ورکشاپ منعقد کرنے کا جو سلسلہ شروع کرنے کا کہا گیا ہے وہ ایک بہترین سلسلہ ہے اس سے اگر کسی کے زہن میں اس نظام کے بارے میں کوئی خدشات یا سوال یا جو بھی کوئی ابہام تھے ان کا خاتمہ ممکن ہو گا کیونکہ یہ بات سچ ہے کہ بہت سے منتخب نمائندوں کو ابھی تک اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ ان کی پاورز کیاہیں ۔اس موقع پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسرز کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کی ہدایت پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ پنجاب بھر کے ہر ضلع میں شروع کردیا گیا ہے تاکہ محکمہ اور منتخب نمائندے ملکر عوام کی خدمت کر سکیں ۔

تربیتی ورکشاپس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -