جنرل ہسپتال میں پولیو مہم شروع

جنرل ہسپتال میں پولیو مہم شروع

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبے میں دیگر اداروں کی طرح لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو ،ڈاکٹرز،نرسز و طبی عملے کے علاوہ بچوں اور والدین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مشن کی تکمیل میں حکومت کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -