صحافی پر تشدد کے خلا ف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

صحافی پر تشدد کے خلا ف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے نجی اخبار کے صحافی پر تشدد کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ عزیز بھٹی زون کے افسروں نے رپورٹر طاہر سرفراز پر وحشیانہ تشدد کیا اور یرغمال بنا کر دھمکیاں دیں اور تین گھنٹے بعد پولیس کی مدد سے رہائی ملی اور یرغمال بنانے والے افسر بھاگ گئے؟ کیا یہ درست بھی ہے کہ یہ واقعہ صحافی نے زونل افیسر پلاننگ، زونل آفیسر ریگولیشن اور ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون کی کرپشن سے پردہ اُٹھانے پر پیش آیا؟ کیا یہ بھی درست ہے کہ یہ افسران اب حکومتی عہدیداروں کے ذریعے صحافی پر صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں؟ اس معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

توجہ دلاؤ نوٹس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -