عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ منتخب نہیں کریں گے،مسرت چیمہ

عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ منتخب نہیں کریں گے،مسرت چیمہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی پی والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام انہیں لوٹ مار کیلئے دوبارہ منتخب نہیں کریں گے ، (ن) لیگ نے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کے نام پر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا جس کا انہیں حساب دینا ہوگا ،حکومت کی کمزوریوں کی وجہ سے بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اگر شریف خاندان کی نظر میں اپنی تسکین کے منصوبے ترقی ہیں تو پھر عوام ایسی ترقی سے پناہ مانگتے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود سب اچھا کے نعرے لگاکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -