’’جہاز‘‘ آپس میں ٹکرا گئے ، نشیؤں نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی ’’ڈاکٹر ‘‘ کو ہلا کر دیا

’’جہاز‘‘ آپس میں ٹکرا گئے ، نشیؤں نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی ’’ڈاکٹر ‘‘ ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 24سالہ شخص جاں بحق ،پولیس نے لاش اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ میں 24سالہ حسن نامی نوجوان جوکہ صدیقیہ کالونی شیراکوٹ کا رہائشی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نشے کے ٹیکے لگا رہا تھا کہ اچانک کسی بات کو لے کران کے درمیان آپس میں جھگڑا ہوگیا اور مقتول کے نشی ساتھیوں نے ا س کوفائر مار کر شدید زخمی کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔پولیس کے مطابق مقتول نشی تھا اوراس کی جیب سے نشہ آور ٹیکے بھی برآمد ہوئے ہیں اور اس کے ساتھیوں نے کسی بات کو لے کر اسے قتل کردیا ہے ۔پولیس نے مقتول کے ماموں ناصر شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -