بیمار ٹریفک وارڈن عدنان کو اپینڈیکس آپریشن کیلئے امدادی چیک

بیمار ٹریفک وارڈن عدنان کو اپینڈیکس آپریشن کیلئے امدادی چیک

  

لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز کی مالی امداد جاری ہے۔ٹریفک سیکٹر خیابان جناح کے بیمار ٹریفک وارڈن عدنان کو اپینڈیکس کے آپریشن کیلئے امدادی چیک جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکٹر خیابان جناح میں تعینات ٹریفک وارڈن عدنان کو اچانک اپینڈیکس درد محسوس ہوئی تو اسکو جناح ہسپتال میں آپریشن کا کہا جس پر سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے نوٹس آنے کے فوری بعد انچارج ویلفیئر برانچ رحیم کو ٹریفک وارڈن عدنان کی ہسپتال میں عیادت کرنے اور ویلفیئر فنڈ سے امدادی چیک دینے کا حکم دیا۔ جس پر رحیم نے ٹریفک وارڈن عدنان کی ہسپتال میں عیادت کی اور سی ٹی او کی جانب سے علاج معالجہ کیلئے امدادی چیک دیا۔

مزید :

علاقائی -