نوانکوٹ میں کھانا پکاتے جھلسنے والی معمر خاتون ہسپتال میں چل بسی

نوانکوٹ میں کھانا پکاتے جھلسنے والی معمر خاتون ہسپتال میں چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقہ میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگنے کے نتیجے میں65سالہ خاتو ن زندہ جل گئی ،پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق نواں کو ٹ کے علاقہ میں چندر وز قبل کھانا پکاتے ہوئے آگ لگ جانے سے 65سالہ خالدہ بی بی نامی خاتون بری طرح جھلس گئی تھی جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -