شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان سے محروم

شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں مصعب نامی شہری کی موٹر سائیکل کو 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا اور اس کے پاس موجود 40ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔متاثرہ شہری نے تھانے میں درخواست جمع کراد ی لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لیاقت آبادکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عامر گجر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ35ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔لٹن روڈکے علا قہ میں حسن مصطفی اور اس کی فیملی سے3لاکھ 50ہزارمالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ماڈل ٹاون کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے فیاض اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔ہئیر کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے نوید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 30ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔مصطفی آبادکے علا قہ سے ڈاکوؤں نے رضوان اور فیملی سے1 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔بادامی باغ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے عقیل اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،ہنجروال کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے نعیم اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔اچھرہ سے ڈاکوؤں نے فاروق اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی،شیراکوٹ سے روف اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لیے گئے۔جبکہ ٹاون شپ ، وحدت کالونی اور مناواں سے کاریں اورراوی روڈ ، بھاٹی گیٹ ، مسلم ٹاون ، نصیر آباد اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -