منشیات کے 3مقدمات میں مجرموں قید اور جرمانے کی سزا ئیں

منشیات کے 3مقدمات میں مجرموں قید اور جرمانے کی سزا ئیں

  

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کے 3مقدمات میں مجرموں قید اور جرمانے کی سزا سناتے ہوئے ایک کو اڈیالہ جیل جبکہ دو ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے چرس اور ہیروئن رکھنے کے الزام میں ملوث تین ملزمان کے خلاف الگ الگ چالان پیش کئے۔3 کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں مجرم محمد جمشید کو 5سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید6 ماہ قید جبکہ دو کلو چرس رکھنے پر مجرم ناصرخان کو 2سال ایک ماہ قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ہے ،مجرم کی استدعا پر عدالت نے ناصر خان کواڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ،اسی طرح تیسرے مجرم علی آصف کو 3کلو چرس رکھنے پر3سال دو ماہ قید اور 30ہزارروپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا یا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -